• news

ایران ایٹمی پروگرام کا  مشروط معائنہ کرانے پر  تیار

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اپنے ایٹمی پروگرام کا معائنہ کرانے پر مشروط طور پر رضامند ہوگیا۔  اقوام متحدہ کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہ اور ایرن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔   تین مہینے تک ایٹمی پروگرام،تنصیبات کی جانچ پڑتال اور ایٹمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاہم اتصاویر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔گروسی نے کہا مذاکرات کے اچھے نتائج نکلے۔ تہران سے واپسی کے بعد ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ گروسی کا کہنا تھا کہ ان کی ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت سے ایسے اچھے نتائج نکلے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن