• news

لیبیا کے سمندر میںخواتین‘ بچوں سمیت 197 تارکین کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

ٹریپولی (شِنہوا)لیبیا کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے ملک کے مغربی ساحل سے دورسمندر سے 197 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا ہے جبکہ 2 دیگر افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لیبیا کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ بچائے جانے والے تارکین وطن، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کا مختلف افریقی ملکوں سے تعلق ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں امداد فراہم کی گئی تھی اور انسداد غیر قانونی تارکین وطن کے محکمہ میں منتقل کردیا گیا ۔تارکین وطن کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیم نے اندازہ لگایا ہے کہ سال 2020 میں وسطی بحیرہ روم کے راستے پر 323 تارکین وطن کی موت واقع ہوئی اور 417 دیگرلاپتہ ہوگئے جبکہ 11ہزار891 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا اور انہیں واپس لیبیا بھیجا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن