پشاور : بھتیجے نے مکان کے تنازعہ پر چچا ، چچی اور 3 بچوں کو قتل کردیا
پشاور(این این آئی) سربند میں بھتیجے نے 3 مرلے مکان کے تنازعے پر غریب چھولے فروش چچا ، چچی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند اخون آباد کے رہائشی کرم شاہ ، اس کی بیوی ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کردیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس پی صدر ڈویڑن وقار خان کا کہنا ہے کہ کرم شاہ کا اپنے 3 مرلے کے مکان کی ملکیت پر خاندان سے تنازع چل رہا تھا۔ واقعہ میں مقتول کرم شاہ کا سگا بھتیجا مخارف ملوث ہے، جو گزشتہ رات کرم شاہ کے گھر آیا، مکان کی ملکیت کے حوالے سے ہی ان میں تلخ کلامی ہوئی اور اس نے پانچوں کو قتل کردیا۔