• news

سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں انڈر16ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہونگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) گزشتہ سال کی جوائنٹ ونر سنٹرل پنجاب کی ٹیم پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ناردرن کے مدمقابل آئے گی۔ 45 اوورز پر مشتمل ایونٹ کا فائنل آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین ایونٹ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایونٹ کا جوائنٹ ونر قرار دیا گیا۔ کے پی کی ٹیم رواں سال 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن