• news

پہلے ٹی 20میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 53رنز سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)کیویز نے پہلے ٹی 20میں آسٹریلیا کو 53رنز سے ہرادیا ۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 184رنز بنائے جواب میں کینگروز کی پور ی ٹیم 18ویں اوور میں 131رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی 20میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیوون کونوے کے ناقابل شکست 99رنز کی بدولت 184رنز بنائے ۔گلین فلپس 30‘ جیمز نیشم 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔مہمان ٹیم کی جانب سے ڈینیئل سیم اور رچرڈ سن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 18ویں اوور میں 131رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔میچل مارش 45رنز کے ساتھ نمایاں رہے دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی میں ناکام رہے۔سودھی نے 4سائوتھی  اور بولٹ نے دو دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔

ای پیپر-دی نیشن