• news

وسیم اکرم اور عامر عظیم کھلاڑی‘ ان کے مشوروں پر عمل کرتا ہوں:ارشد اقبال

لاہور (نمائندہ سپورٹس) کراچی کنگز کے ارشد اقبال کا کہنا ہے کہ وسیم بھائی اور عامر بھائی دونوں ہی عظیم کھلاڑی ہیں، وسیم بھائی ایک مایہ نازفاسٹ باؤلر تھے اور میں یو ٹیوب پران کی باؤلنگ کی ویڈیوز دیکھ چکا ہوں، ان کی نصیحتیں میرے لیے کسی بھی خزانے سے کم نہیں ہیں۔ارشد اقبال نے کہا کہ وہ ابھی سیکھ رہے ہیں اور ان دو سینئر فاسٹ باؤلرز کے الفاظ سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے، اس کے علاوہ عامر بھائی گراؤنڈ میں موجود ہوتے ہیں تو وہ غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے دیتے رہتے ہیں۔ارشد اقبال نے جونیئر سطح پر اچھا کھیل پیش کیا، انہوں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2018 نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ارشداقبال نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گوکہ پاکستان وہ میچ ہار گیا مگر نوجوان فاسٹ باؤلر نے اس میچ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ارشد اقبال نے اسی سال واپڈا کی طرف سیاپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا، انہوں نے اس میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ارشد اقبال کو کراچی کنگز نے بطور ایمرجنگ پلئیر اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے 7 میچز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن