• news

فیروزوٹواں میں منشیات کی سرعام فروخت جاری  ، پولیس خاموش تماشائی 

فیروزوٹواں ( نامہ نگار) تھانہ بھکھی کے علاقہ فیروزوٹواں میں منشیات کی سرعام فروخت جاری ہے پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ فیروزوٹواں میں گزشتہ کئی سالوں سے منشیات فروشی جیسا سنگین اور گھنائوناجرم کھلے عام ہو رہا ہے آج کی نو جوان نسل اعلی افسران سوشل ورکرز ڈاکٹرز آرمی آفیسر اور جج صاحبان بننے کی بجائے جہاز بننے لگے، نشے جیسی لعنت کھلے عام اور باآسانی ملنے کی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے اہل علاقہ نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن