چینی کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25فیصد کردیا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے ذریعے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کر دی۔ ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چینی کی درآمد پر ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5فیصد سے کم کرکے 0.25فیصد کردیا گیا۔ ٹیکس میں کمی کا اطلاق تین لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر ہوگا جو 26جنوری سے 30جنوری 2021ء تک ہوگا۔ ٹیکس میں کمی فی شوگر مل 50ہزار ٹن تک چینی کی درآمد سے مشروط ہوگی۔ وزارت تجارت کی جانب سے کوٹہ مختص کرنا بھی لازمی ہوگا۔