روہنگیا مسلمانوں سمیت میانمار کے ایک ہزار تارکین ملائیشیا بدر
کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ) ملائیشیا نے میانمار کے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے پناہ گزینوں کی ملک بدری بدھ کی صبح تک روکی تھی۔ ملک بدری کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی ملائیشیا بدری کا فیصلہ غیر انسانی اور تباہ کن ہے۔ ان میں روہنگیا مسلمان اور دیگر اقلیتوں کے افراد شامل ہیں۔