• news

پی ایس ایل: لاہور میں فول پروف سکیورٹی کا فیصلہ‘ فوج‘ رینجرز کی مدد طلب

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے پی ایس ایل کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں فوج اور رینجرز کی مدد مانگ لی ہے۔ لاہور پولیس حکام نے ہیلی کاپٹر، موبائل جیمر، پولیس کی 100 ریزروز، 100ایلیٹ کی گاڑیوں اور ٹریفک افسران کی فراہمی کے لئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ جبکہ محکمہ داخلہ کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریزروز، ایلیٹ کی گاڑیوں اور ٹریفک پولیس کی فراہمی کے لئے اگلی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن