جوڈیشل کمشن میں جسٹس (ر) خادم حسین کو جج فیڈرل شریعت کورٹ بنانے کی سفارش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن نے جسٹس (ر) خادم حسین شیخ کو جج فیڈرل شریعت کورٹ بنانے کی سفارش کردی۔ خادم حسین شیخ کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔