رمضان میں برائلر گوشت کی قیمت400 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے:ترجمان پولٹری ایسوسی ایشن
لاہور(کامرس رپورٹر) حکومتی اداروں کی ناقص پالیسی کے نتیجہ میں رمضان المبارک کے دوران برائلر گوشت کی قیمت400 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم گرم اور فیڈ مہنگی ہونے کے باعث مرغی کی نرخ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ موسم گرما کے دوران مرغی کی طلب میں کسی حد تک اضافہ قیمت بڑھائے گا پولٹری ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو ماہ قبل حکومت کو خبردار کیا تھا ۔