ریلوے کا یکم مارچ سے نارووال ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لاہور، نارووال، لاہور کے درمیان چلنے والی نارووال پسنجر ٹرین کو یکم مارچ سے بحال کرنے کا فیصلہ کرنے کیا ۔ (211UP)نارووال پسنجر لاہور سے صبح 6 بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر 9 بجے نارووال پہنچے گی۔ (212DN) نارووال پسنجر نارووال سے سہ پہر 3 بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر شام 6 بجے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔