• news

افغانستان: چوکی پر حملہ‘ آپریشن‘ 9 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 ہلاک

کابل (اے پی پی + نیٹ نیوز) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نہر سراج  میں  سکیورٹی آپریشن کے دوران  8 عسکریت پسند جبکہ چوکی پر حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز  کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ افغان فضائیہ نے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد زخمی ہوئے  ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ اور سکیورٹی فورسز جنوبی صوبے ہلمند میں سکیورٹی آپریشن مزید جاری رکھے  ہوئے ہے۔ صوبہ لوگار میں چوکی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ 2 گھنٹے جھڑپ جاری رہی۔

ای پیپر-دی نیشن