• news

   این اے 75  میں  انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے این اے 75 سے انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی،نوشین افتخار نے این اے 75 کے عوام کی آئینی اور جمہوری جنگ لڑی، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز ایک تاریخی پریس ریلیز ہے،پولیس انتظامیہ کے سامنے دن دیہاڑے دو لوگوں کی جان چلی گئی،دھاندلی کا سردار پیروکار عمران خان خاموش رہے۔مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این اے 75 سے انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو سنا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوشین افتخار نے بہادری اور دلیری کے ساتھ ڈسکہ کے عوام کے حق کا دفاع کیا،نوشین افتخار نے این اے 75 کے عوام کی آئینی اور جمہوری جنگ لڑی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز ایک تاریخی پریس ریلیز ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن