• news

ڈیلی میل کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس: لندن ہائیکورٹ میں سماعت

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ڈیلی میل لندن کیخلاف شہبازشریف کے ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت لندن ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جج جسٹس نکلین نے مقدمہ سنا۔ جسٹس نکلین نے کہا کہ کیس کی سماعت ابھی شروع ہوئی ہے۔ حتمی فیصلے کے بعد ہارنے والا جیتنے والے کے قانونی اخراجات بھی ادا کرے گا۔ ڈیلی میل میں برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے شہبازشریف، عمران علی پر کرپشن کے سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔ جسٹس نکلین نے شہبازشریف اور عمران علی کیلئے ’’چیز لیول ون‘‘ کا تعین کیا تھا۔ چیز لیول ون کا مطلب ہے سنگین درجے کی ہتک عزت کی گئی۔ اخبار کو اب لگائے گئے الزامات سے متعلق عدالت کو ثبوت بھی فراہم کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن