• news

سینٹ الیکشن میں ق لیگ اور حکومتی امیدوار کامیاب ہونگے: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ (ق) کے سینٹ کیلئے امیدوار کامل علی آغا نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں ارکان صوبائی اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، میاں شفیع محمد، ڈاکٹر محمد افضل، چودھری احسان الحق، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی اور حکومت مل کر محنت کر رہے ہیں، انشاء اللہ مسلم لیگ ق اور حکومتی امیدوار کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سینٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہونا جمہوریت کا حسن ہے اس سلسلے میں ہمارے اپنے ہم خیال دوستوں سے رابطے جاری ہیں، سینٹ الیکشن کی وجہ سے سیاسی ماحول خوشگوار ہوا ہے۔ کامل علی آغا نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن