• news

ووٹوں کی خریدوفروخت ویڈیو میں نظر آنیوالے ارکان کو تحقیقاتی کمیٹی کے نوٹس

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات میں ویڈیو سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان  شیریں مزاری، فواد چوہدری اور شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیک  ویڈیو میں نظر آنے والے ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونے والے سینیٹرز روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن