• news

پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ پی ڈی ایم لانگ مارچ کو کامیاب کرائیں گے: عمران اٹھوال

 گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ کے عہدیداران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی ڈی ایم کے لانگ مارچ    کو لانگ مارچ کامیاب کروائیں گے تاکہ پاکستان کے محنت کش غریب عوام پر بے روزگاری اور مہنگائی کے پہاڑ ڈھانے والی نااہل حکومت کو جلد از جلد ختم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر عمران اٹھوال نے ضلعی صدر صفدر سہوترا کی رہائش گاہ پر ضلعی و سٹی تنظیموں کو عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے اسی لیے پاکستان کی سب سے بڑی اقلیت مسیح برادری پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ مسیح پہلے کی طرح آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری وکرم جیمز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹر ل پنجاب شاہد ولیم، ایلڈر دائود بھٹی،ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف سرویا، ایلڈر سمیع نواب گل، جارج پلوس غوری، ساجد صادق،ڈاکٹر نعیم سلامت صدر منیارٹی ونگ سٹی و ودیگر نے بھی شرکت کی۔  

ای پیپر-دی نیشن