حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہونا سچ کی فتح ہے: زبیر چیمہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پی پی 53 کے رہنما چوہدری محمد زبیر چیمہ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزام میں گرفتار بے گناہ حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہونا حق اور سچ کی فتح ہے نیب حمزہ شہباز کو کئی ماہ گرفتار رکھنے کے باوجود ایک آنے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی اپوزیشن کو دبانا شروع کیا سخت ترین انتقامی کاروائیوں کے باوجود ن لیگ کے قائدین کے حوصلے پست نہیں ہوسکے حمزہ شہباز کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگ کے خلاف صرف انتقامی کی گئی۔