• news

قصور:ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا دورہ،سلاٹر ہائوس کی بحالی کا افتتاح 

قصور+کوٹ رادھا کشن+بھوئے آصل (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران)ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے گزشتہ روز تحصیل کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب ، ریونیو اور پولیس افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سلاٹر ہائوس کی بحالی کا بھی افتتاح کیا اور وہاں پر تمام سہولیات کو چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو معیاری غذا کی فراہمی کو یقینی بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بہت جلد ضلع بھر میں تمام سلاٹر ہائوسز کو تمام سہولیات کیساتھ مکمل طور پر فنکشنل کیا جائیگا تا کہ شہریوں کیلئے معیاری گوشت کی فراہمی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جا سکے ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹرز و پیر امیڈیکل سٹاف کی حاضری ،صفائی ستھرائی اور میڈیسن کی دستیابی کو چیک کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن