قصور:الیکشن کمشن نے ووٹوں کی منتقلی اور اخراج کا کام شروع کردیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت)الیکشن کمشن نے نئے ووٹ کا اندراج ، منتقلی اور اخراج کا کام شروع کر دیا ،ضلع بھر میں 32سینٹرز قائم کر دیئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد جمیل نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع قصور میں نئے ووٹوں کا اندراج ، منتقلی اور اخراج کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور ‘گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کتلوہی خورد ، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ایشری سنگھ والا ،گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ نواب اکبر،مرکز صدر تحصیل قصور ،مرکز گنڈا سنگھ والا قصور ، گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول روشن بھیلہ ‘گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کھڈیاں خاص ‘مرکز عثمان والا ‘گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1مصطفی آباد ‘گورنمنٹ ہائی سکول راجہ جنگ ‘گورنمنٹ ہائی سکول کھڈیاں خاص ‘گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور‘گورنمنٹ پرائمری سکول رکن پورہ قصور ‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول قصور‘گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3چونیاں ‘دفتر اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر چھانگا مانگا‘دفتر اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر الہ آباد ‘گورنمنٹ ہائی سکول تلونڈی ‘دفتر اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر کنگن پور ‘گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول کنگن پور ‘گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں ‘مرکز پتوکی سٹی اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر ‘گورنمنٹ ہائی سکول جامعہ حمدیہ سرائے مغل ‘گورنمنٹ ہائی سکول جمبر ‘گورنمنٹ ہائی سکول ہلہ ‘گورنمنٹ ہائی سکول جمبر کلاں ‘دفتر اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر کوٹ فیصل شاہ پھولنگر‘گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پھولنگر ‘گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی ‘دفتر اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر چک 55‘گورنمنٹ ایلمنٹری سکول راول جنگڑ اورگورنمنٹ ایلمنٹری سکول جناح مرکز کوٹ رادھاکشن شامل ہیں ۔