ہائیر ایجوکیشن کمیشن انٹر ورسٹی والی بال چیمپئن شپ‘ پنجاب یونیورسٹی یو ایم ٹی مارخور فائنل میں پہنچ گئیں
لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن انٹر ورسٹی والی بال چیمپیئن شپ 2021 زون ڈی کا اہتمام کیا گیا۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشونماء کیلیئے بہت اہم ہے۔ تقریبکا افتتاح ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے پرنسپل سیکرٹری عرفان باجوہ ، رجسٹرار یو ایم ٹی سلیم عطا، ہیڈ سیکیورٹی میجر (ر) ابرار ، مینجر سپورٹس عبداللہ، پنجاب یو نیورسٹی سپورٹس انچارج زبیر بٹ، جی سی یو سپورٹس انچارج ملک متین، قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان نصیر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نتائج کے مطابق یو ایم ٹی مارخور نے گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہورکو پہلے میچ میں شکست دے دی ، دوسرے میچ میں پنجاب یو نیورسٹی نے لاہور لیڈز یو نیورسٹی کو شکست دے دی، جبکہ کے تیسرے میچ میں گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور نے منہاج یونیورسٹی کو شکست دی۔ یو ایم ٹی مارخور اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی ہیں۔