• news

پی ڈی ایم کی بہترین حکمت عملی سے حکومت بند گلی میں آچکی:حسن مرتضیٰ

لاہور(نامہ نگار)پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک انصاف کے ممبران کو خریدنا نہیں چاہتی، لیکن عمران خان انہیں بیچنے پر تلے ہیں۔عمران خان اپنے ممبران پارلیمان کی نیلامی وزیراعظم ہاؤس کی گائے بھینسوں کی طرز پر چاہتا ہے۔یوسف رضا گیلانی کی بطور پی ڈی ایم امیدوار نامزدگی نے بنی گالہ میں تھرتھلی ڈال دی ہے۔ پی ڈی ایم کی بہترین سیاسی حکمت عملی نے حکومت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہ کر جمہوریت مضبوط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔تحریکِ انصاف کے زوال کا وقت شروع ہوچکا ہے، جلد ہی یہ تاریخ کی دْھند میںگم ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن