پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نومنتخب سینیٹرز کی مبارک باد
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، عہدیداران، رہنماؤں و کارکنان نے پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجازاحمدچوہدری، سیف اللہ خان نیازی، عون عباس بپی، ڈاکٹر زرقاسہروری تیمور، بیرسٹرعلی ظفراور اتحادی جماعت ق لیگ کے کامل علی آغا کوبلامقابلہ سینٹرز منتخب ہونے پر شاہ رخ جمال بٹ، نوشین حامدمعراج، ثانیہ کامران، شنیلاروتھ، ڈاکٹر سیمی بخاری، رانا اختر حسین،ملک امانت علی، ناصر سلمان، چوہدری سجاد مہیس، رانا عارف مشتاق، حاجی اسلم بلوچ، عرفان عباسی سمیت دیگر نے مبارکباد پیش کی اور پی ٹی آئی کو پنجاب میں سینٹ الیکشن میں بڑی کامیابی قرار دیا، تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد ملکی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔