ن لیگی قیادت پر تنقید ہر گز برداشت نہیں کریں گے:چوہدری فیصل‘ رانا بابر منظور
شرقپور شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ ن 139 شرقپور کے صدر چوہدری فیصل گھگ جنرل سیکرٹری رانا بابر منظور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کیخلاف جوچند عناصر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید ہر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا ایک جو جعلی صحافی کے حوالے سے واقعہ پیش آیا ہم اپنی قیادت کی طرف سے ان کے کردار اور فعل کی پروز مذمت کرتے ہیں ۔