• news

پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے:رانا طاہر رشید

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم میں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جن کا خاتمہ حکومت مرحلہ وار یقینی بنارہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ہی دم لے گی ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ پاکستان مشکل سفر سے گزر چکا ہے اب وہ وقت بہت نزدیک ہے، حاجی رانا طاہر رشید نے کہاکہ اپوزیشن کی سازشوں سے پی ٹی آئی کی عوامی و جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو تمام بحرانو ںسے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرتی رہے گی اور پی ٹی آئی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن