بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں بے قصور کو مجرم قرار دیا جاتا ہے: محبوبہ مفتی
سری نگر(کے پی آئی )مقبوضہ کشمیرمیں سابق حکمران جماعت پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ضمانت اب ایک قانون نہیں بلکہ ایک استثنیٰ بن کے رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو بغیر کسی ثبوت کے ہی مجرم گردانا جاتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ کی ضمانتی عرضی مسترد ہونے کے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا یہ ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے کہ ضمانت اب ایک قانون نہیں رہا ہے بلکہ ایک استثنیٰ ہے اور ایک ملزم کو بغیر کسی ثبوت کے ہی مجرم گردانا جاتا ہے ۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ زیر ٹرائل افراد جرم ثابت ہونے سے قبل ہی مہینوں کیا برسوں سے جیلوں میں بند ہیں۔ اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا: دہلی عدالت کا دیشا روی کے کیس کے سلسلے میں کل کا فیصلہ کہ محض الزمات عائد ہونے سے کسی کا مجرم ہونا طے نہیں ہوتا ہے۔