• news

قصور‘ رحیم یار خان: 2 خواتین کی زہر کھا کر‘ اوکاڑہ ایک کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی

قصور،اوکاڑہ، رحیم یار خان (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ کرائم رپورٹر) بھیڈیاں عثمانوالہ کی رہائشی 22سالہ نورین بی بی نے روز مرہ کے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ رحیم یار خان میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔ خان پور کی رہائشی 25 سالہ تسلیم بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 25 سالہ تسلیم بی بی نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر مشروب میں ملا کر پی لیا، جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو پائی، ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن