کسانوں کا بھارتی پارلمینٹ کے باہر 40 لاکھ ٹر یکٹرز لانے کا اعلان مودی خوفزدہ
نئی دہلی(کے پی آئی )بھارت میں کسانوں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر 40 لاکھ ٹریکٹرز لانے کا اعلان کر دیا، ٹریکٹر مارچ سے خوفزدہ مودی سرکار نے نیا پینترا بدلتے ہوئے زرعی قوانین پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیش کش کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کا احتجاج مودی سرکار کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا۔ دلی میں پیراملٹری فورسز کی تعیناتی کی مدت بھی بڑھا دی۔دوسری طرف ہریانہ ، پنجاب اور راجستھان میں کسانوں کی ریلیاں اور جلسے جاری ہیں۔ گورداس پور میں نوجوان کسانوں نے بائیک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے گرفتار ہونے والے نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکا کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی عالمی سطح پر بہت زیادہ بے عزتی ہو چکی ہے۔