• news

زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی‘20  ارب 4 کروڑ ڈالر رہ گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ہفتے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 فروری تک 20 ارب چار کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 1.9 کروڑ ڈالر اضافے سے 12.90 ارب ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر 3.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.13 ارب ڈالر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن