منفرد کیس: شوہر سے جھگڑے پر بیوہ کا شناختی کارڈ‘ پاسپورٹ بنوا کر عمرہ بھی کر آئی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی عدالت میں اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی کیس سامنے آ گیا۔ خاوند سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خود کو بیوہ ظاہر کر کے نیا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا لیا اور بیرون ملک سفر کرنے کے ساتھ ساتھ عمرہ بھی کر آئی۔ بیوی کی حرکت پر شوہر نے عدالت سے رجوع کر مدعی عمر مسعود نے عدالت کو بتایا۔ اہلیہ کے اقدام سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے جس کے لیے میں نے اپنی بیوی کے خلاف نادرا اور پاسپورٹ کے ریکارڈ میں ردوبدل کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی کا پہلا شوہر 20 برس قبل فوت ہوا تھا کہ وہ 2012ء میں میرے نکاح میں آئی اور 2014ء میں جب مجھ سے جھگڑا ہوا تو خود کو پھر سے پہلے شوہر کی بیوہ ظاہر کر کے نیا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا لیا۔ ایف آئی اے نے ریکارڈ میں ردوبدل کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کو عدالت پیش کیا تو عدالت نے مزید سماعت آج 26 فروری تک ملتوی کر دی۔ آج ملزمہ کے خلاف گواہوں کے بیان بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔