• news

سپریم کورٹ نے پبلک سروس کمشن افسروں  کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے افسروں  کی جانب سے امتیازی سلوک سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ درخواست گزار کے وکیل  نے کہا وفاق اپنے افسروں کو مرضی کی جگہ اور وقت پر پروموشن دے دیتا ہے، وفاقی افسروں کا صوبوں میں جانا صوبائی افسروں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے، ہم نے سی ایس ایس قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کوئی بھی فیصلہ خلا میں نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا ملک بھر کے کمشن افسر متاثر ہو سکتے ہیں، بہتر ہو گا آپ درخواست واپس لے کر سروس ٹربیونل سے رجوع کریں۔

ای پیپر-دی نیشن