حمزہ شہباز کی رہائی عدلیہ کا خوش آئند فیصلہ ہے:خالد جوئیہ‘ رائو شہاب
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی عدلیہ کا خوش آئند فیصلہ ہے نیب ایک روپیہ کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ حمزہ شہباز نے ڈٹ کر جیل کی صوبتیں برداشت کیں لیکن کسی ظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا حمزہ شہباز ن لیگ کے جان نثار رہنمااور ہیرو ہیں حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد اب مریم نواز کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔