پیر طالب حسین کے عرس کی تقریب کل ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )مرکزی جماعت اہل سنت لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی مبلغ مجاہد ختم نبوت پیر سید طالب حسین گردیزی کا عرس وجلسہ دستار فضلیت کل ہو گا۔ عرس انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی امیر لاہور ڈویژن پیر سید ارشد حسین گردیزی کے مطابق عرس کی مرکزی تقریب کی صدارت آستانہ عالیہ شرقپور کے سجادہ نشین پیر میاں ولید احمد شرقپوری کریں گے جبکہ پیر دیوان احمد مسعود چشتی ‘میاں غلام قدیر کوٹلہ شریف زبیر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ مبلغ اسلام مفتی انصرالقادری ‘سید وسیم الحسن شاہ خصوصی خطاب کریں گے عرس کی تقریب جامعہ برکات العلوم مغلپورہ میں ہوگی۔