• news

پی آئی او سہیل علی خان سمیت انفارمیشن گروپ کے 8 افسروںکی اگلے گریڈ میں ترقی

اسلام آباد (شاہزاد انور فاروقی) وزارت اطلاعات و نشریات نے پرنسپل انفارمیشن افسر سہیل علی خان سمیت 3 افسران کو گریڈ 21 اور گریڈ انیس کے 5 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔گریڈ اکیس میں ترقی پانے والی خاتون افسر عنبرین جان ہیں جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے طور پر اپنے فرائض منصبی ادا کررہی ہیں جبکہ سید مبشر توقیر شاہ جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل کے طور پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں کام کررہے ہیں کو بھی گریڈ اکیس میں ترقی دئیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔گریڈ اکیس میں ترقی پانے والے پرنسپل انفارمیشن افسر سہیل علی خان انفارمیشن گروپ کے 17کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس کے طور پر کام کر چکے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں متعین رہ چکے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ میں بھی شعبہ پریس  کے سربراہ کی حیثیت سے پانچ سال متعین رہے ہیں جبکہ گریڈ بیس میں ترقی پانیوالے افسران میںانفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 کے افسر اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ڈی جی علی نواز ملک کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔ علی نواز ملک نے انفارمیشن سروس 2001 میں جوائن کی۔ وہ بطور پبلک ریلشنز افسر سابق وزرا اطلاعات شیخ رشید احمد بطور پی ایس او قمر زمان کائرہ اور  فردوس عاشق اعوان کے ساتھ کام چکے ہیں۔اپنی حالیہ تعیناتی سے پہلے کانگ کانگ میں بطور پریس اتا شی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔گریڈ بیس میں ترقی پانیوالی خاتون افسر طاہرہ سیدہ 28 کامن سے ہیں انہوں نے شیفیلڈ یونیورسٹی سے پولیٹیکل کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا ہے اور اس وقت وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ میں کام کررہی ہیں اس سے  قبل وہ پی آئی ڈی ،انٹرنل پبلسٹی ونگ کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک اینڈ پرنٹ اور انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں مختلف حیثیتوں میں کام کر چکی ہیںگریڈ بیس میں ترقی پانیوالے شفقت عباس کاتعلق 27 ویں کامن سے ہے پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی (آنرز)ایم پولٹیکل سائنس اور ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی۔ وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی اور محمد میاں سومرو کے انفارمیشن افسر کے طور پر کام کیا۔ قمر زمان کائرہ، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب، فردوس عاشق اعوان اور فواد چوہدری کے ساتھ  مختلف اہم عہدوں پر کام کیا اور بطور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد بھی کام کرتے رہے اور اب بھی پی آئی ڈی میں تعینات ہیںدوسری خاتون افسر جو گریڈ بیس میں ترقی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں وہ ارم تنویر ہیں جو کہ پی آئی ڈی کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا میں اس وقت اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں‘گریڈ بیس میں ترقی حاصل کرنے والے پانچویں افسر انفارمیشن گروپ کے مبشر حسن ہیں جو اس وقت ڈپٹی ایم ڈی پاکستان بیت المال ہیں اس سے قبل وہ چیئرمین فلم سینسر بورڈ رہ چکے ہیں۔انہیں پریس اتاشی کے طور پر مصر میں بھی تعینات رکھا گیا تھا جبکہ وہ وزیر اطلاعات کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔پرنسپل انفارمیشن افسر سہیل علی خان نے گریڈ اکیس میں چارج سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ اس مرتبہ افسران کی ترقی کی شرط پر سختی عمل درآمد کی شرط پر عمل کیا گیا اور افسران کے کنڈکٹ اور ساکھ کے حوالے سے دو دو رپورٹس اضافی حاصل کی گئیں جو کہ سروس ریکارڈ کا باقاعدہ حصہ نہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن