ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے: منور اقبال
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال، جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی اور نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیاگیا ہے نالائق اعظم ایک ماہ کے دوران پانچ مرتبہ بجلی ، گیس کی قیمتوںمیںاضافہ کرکے کہتا ہے گھبرانہ نہیں جس کا کھلا مطلب ہے کہ میں آپ کو زندہ نہیں چھوڑوں گا ، حکمرانوں کے پاس قطعی صلاحیت نہیں کہ عوام کو سستی بجلی ، گیس اور ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرسکیں، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مہنگائی میں شدید اضافہ کرکے غریب کو زندہ دفن کرناشروع کردیا ہے جب تک موجودہ نالائق حکمران برسر اقتدار ہیں عوام کو اسی طرح گیس، بجلی کے جھٹکے ملتے رہیں گے۔