عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے : چوہدری یاسر اقبال
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ عام آدمی کی جان ومال‘ عزت و آبرو کا تحفظ‘ مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کیساتھ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے ذریعہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اہم ترین حکومتی ایجنڈاہے جس کی تکمیل کی خاطر پی ٹی آئی بھی حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے،حکومت پسماندہ اور گذشتہ ادوار میں نظر انداز کئے جانے والے علاقوں کی ترقی کیلئے خصوی اقدامات کررہی ہے، عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔