• news

نوکریاں دینے کے دعویداروں نے لاکھوں افراد کو بیروزگارکردیا:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے الیکشن میں عوام کو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے لاکھوں افراد بے روزگار کرد ئیے ہیں۔ وزیراعظم نے مسائل چار گنا کر د ئیے ، حکومت اداروں کی نج کاری کے ذریعے کس مافیا کو نوازنا چاہتی ہے؟۔ سبز پاسپورٹ کو عزت دلوانے کا دعویٰ کرنے والی تبدیلی سرکار اس بات کا جواب دے کہ اقوام متحدہ نے اپنے سٹاف کو پاکستان کی ایئر لائن پر سفر کرنے سے کیوں روکا۔ وزیر اعظم کو اپنے دعوے یاد ہیں تو پاکستان سٹیل کے احتجاجی ملازمین و اہل خانہ کے دھرنے میں خود آکر ان سے مذاکرات کریں 4ہزار سے زائد ملازمین کو بحال کیا جائے ، ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے ۔حکومت مزید 9اداروں کی نجکاری کا اعلان واپس لے ۔

ای پیپر-دی نیشن