• news

فواد چوہدری کے بیان پر ہنگامہ وزیر ستان معاملہ حکومت اپوزیشن ایک 

 قومی اسمبلی میں فواد چوہدری نے جب اپنی بات کے دوران جے یوآئی کے رکن کی شادی کا تذکرہ چھیڑا تو جے یو آئی کے ارکان آگ بگولہ ہو گئے انہوں نے سپیکر کو مخاطب کر کے کہا کہ’ ’جناب سپیکر یہ جھوٹ بول رہا ہے یہ جھوٹا ہے بھارتی میڈیا کی خبروں کا یہاں ذکر کر رہا ہے ‘‘اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن شمالی وزیرستان میں 4خواتین کے قتل اور10افرادکے اغوا کے افسوسناک واقعات کی فوری تحقیقات کے معاملے پر ’’ایک پیج‘‘پر نظر آئے ،قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو بھی ایک بار پھر کورم کی نذر ہو گیا ،اجلاس کے آغاز پر ہی ارکان کی دلچسپی کم نظر آئی جیسے ہی سپیکر نے ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات شروع کر نے کی ’’کوشش‘‘کی تو اپوزیشن ارکان  نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگنا شروع کر دی ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علیم عادل شیخ کی گرفتاری کے معاملے پر پیپلزپارٹی اورحکومتی ارکان کے درمیان ماحول ’’گرم ‘‘ہو گیا۔ اجلاس گیارہ بجکر35منٹ پر شروع ہوا اور 12بجکر10منٹ پر ملتوی ہو گیا

چوہدری شاہد اجمل

چوہدری شاہد اجمل

ای پیپر-دی نیشن