امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے دو کتے چوری، واپسی پر 5 لاکھ ڈالرز کا انعام
لاس اینجیلس (بی بی سی) معروف امریکی گلوکارہ اور موسیقار لیڈی گاگا کے 'فرینچ بل ڈاگ' نسل کے دو کتے بدھ کی رات کو لاس اینجیلس سے چوری ہوگئے۔ لیڈی گاگا نے ’کوجی‘ اور ’گستاوو' نامی کتوں کو واپس کرنے کے عوض پانچ لاکھ ڈالرز معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ان کی رکھوالی کرنے والے ملازم پر ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور کتے لے کر بھاگ گیا۔ لیڈی گاگا نے ’کوجی‘ اور ’گستاوو' نامی کتوں کو واپس کرنے کے عوض پانچ لاکھ ڈالرز معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔