• news

طالبان کاافغان ضلع نسائی پرحملہ ناکام، کمانڈر سمیت 12جنگجو ہلاک

فیض آباد (شِنہوا) طالبان کی شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع نسائی پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ کم ازکم12عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز جاری فوجی بیان میں کہا گیا کہ ضلع نسائی میں کچھ غیر ملکیوں سمیت 12طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیرملکی جنگجوں کی قومیت کی شناخت کے بغیربیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے مرکزی کمانڈر قاری حافظ بھی شامل ہیں۔ طالبان نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن