اے سی پاکپتن کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، لیگی ایم پی اے میاں نوید و دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 16 مارچ تک توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغواء کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں نوید علی اور ان کے والد رانا احمد علی کی قبل از گرفتاری ضمانت میں16مارچ تک توسیع کر دی۔ فاضل عدالت نے آر پی او ساہیوال کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
کرتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی حاضری معافی کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ دوران سماعت آر پی او کی جگہ ایس پی ہوئے اور موقف اپنایا کہ آر پی او ساہیوال بیمار ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔ فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ساہیوال ڈویژن میں کیس کی شنوائی نہیں چاہتے۔ فاضل عدالت کے طلب کرنے پر مدعی اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر پیش ہوئے۔