امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت: روسی شہری کی معلومات دینے والے کیلئے انعام کا اعلان
واشنگٹن(اے پی پی) فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے روسی شہری کنسٹینٹن کلینمک کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 2.50 لاکھ امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے جس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ رکاوٹیں پیدا کرنے میں مشتبہ کردار ادا کیا تھا۔ایف بی آئی کے واشنگٹن آفس نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جون 2018 میں انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کے بعد کلیمینک کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔