بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)2007میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ اور 2011 کے ورلڈکپ سکواڈ مین شامل یوسف پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں یوسف پٹھان نے لکھا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، دوستوں، مداحوں اور ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سفر میں تعاون کیا۔یوسف پٹھان نے کیریئر میں 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹونٹی کھیلے۔بھارتی ٹیم کے مسلمان کرکٹر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے کسی بھی عالمی کپ کے فائنل میں ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں وہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بن گئے۔انہوں نے 2007 میں پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی کے فائنل میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔