اے این پی بلوچستان کے 5 ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات اسد خان کی نعش برآمد
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی اے این پی بلوچستان کے کئی ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی نعش کوئٹہ سے برآمد کر لی گئی عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے تصدیق کی ہے کہ اسد خان اچکزئی کی نعش ہفتے ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ اسد خان اچکزئی 5 ماہ سے لاپتہ تھے۔