کرونا : مزید 33 اموات وائرس موجود 2شدت ، کم ہے : وزارت صحت
لاہور+ اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی+ نیوز رپورٹر) پاکستان میں کرونا سے مزید 33 مریض جاں بحق جبکہ ایک ہزار 315 نئے کیسز سامنے آئے، اموات کی تعداد12 ہزار 837 ایکٹیو کیسز کی تعداد21 ہزار554 ہوگئی، 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں39086کروناٹیسٹ کیے گئے ، ملک میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21554 ہوگئی جبکہ ملک میں 5لاکھ 78ہزار 797 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا کے 5لاکھ 44ہزار 406 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 220 مریض وینٹی لیٹرپر اور 631 ہسپتالوں میں 1989مریض زیر علاج ہیں۔ وزارت قومی صحت نے ملک میں کروناٹوکی موجودگی کی تصدیق کردی اور کہا کروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں تاہم شہری کرونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں، وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ 92 ممالک میں سارس کوویڈ ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے، کرونا وائرس کی نئی قسم کی منتقلی کا عمل تیز ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک مسافروں کے پاکستان آنے کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں۔ کیٹگری سی کے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی پاکستان آنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرونا ٹیسٹ منفی کی شرط پوری کرنیوالی ائیر لائنز پر سیٹ کا وقفہ رکھنے کی شرط ختم کردیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے پاکستان آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا۔ اے کیٹیگری میں چین، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، روانڈا، جنوبی کوریا سمیت دیگر ، شامل ہیں۔کیٹیگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے کیٹیگری سی کے ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، اس کیٹیگری میں برطانیہ، جنوبی افریقا، برازیل اور کینیا سمیت 15 ملکوں رکھاگیا ہے۔ نئی ایڈوائزری 14 مارچ تک نافذالعمل رہے گی۔دوسری جانب یونیسیف نے کہا ہے کہ ان کے ما اور ایسٹرازینیکا کے درمیان عالمی ادارہ صحت کے ویکسین پروگرام کی معاون سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 85 ممالک کو کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین مہیا کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے 85 ممالک کیلئے 170 ملین کرونا ویکسین کی خوراکوں کے حصول کیلئے ایسٹرازینیکا سے معاہدہ کیا ہے۔