ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ 2 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا جس کے لیے عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکال کر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقلی کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے عمر شیخ کی رہائی کا حکم دیا تھا جس پر سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔