• news

اپوزیشن کو تسلیم کئے بغیر حکومت کچھ نہیں کر سکے گی: احسن اقبال 

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری   جنرل وسابق وفاقی وزیر احسن اقبال  نے کہا کہ پنجاب میں سینٹ کیلئے تین جنرل نشستیں   تھیں، ہم تین سیٹیں ہی جیت سکتے تھے، ہم  ان نشستوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دی، پارٹی میں  بات چیت ہوئی، ہمیں کوئی رسک نہیں لینا چاہیے، جب ہمارے مخالفین نے  دیکھا، حکومت  پانچ سیٹیں نہیں جیت سکتی تو  انہوں نے اپنے امیدوار دستبردار کرنے میں ہی عافیت سمجھی، پی ٹی آئی کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، جب تک حکومت اپوزیشن کا وجود تسلیم نہیں کرے گی کچھ حاصل نہیں کرسکے گی، ن لیگ میں صرف نوازشریف کا بیانیہ ہے ساری قیادت اس سے متفق ہے، مصنوعی تبدیلی کے حق میں نہیں، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے   اس حکومت کو خبط ہے کہ حب الوطنی کا سارا ٹھیکہ انہیں ہی دیا گیا ہے، باقی ساری قوم چور ڈاکو ہے، (ن) لیگ کی سوچ واضح ہے،2018 میں قائم کیا گیا سسٹم فرسودہ ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن