ٹرمٹ کے حامی پھر کانگرس پر حملہ کرسکتے ہیں : سربراہ پولیس
نیویارک‘ واشنگٹن (اے پی پی+ این این آئی)امریکی کانگریس کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ انتہا پسند، اس ملک کی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔امریکا کی کیپیٹل پولیس کے سربراہ یوگانند پٹمین نے کہا کہ انتہا پسند پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے کے ساتھ ہی کچھ ارکان پارلیمنٹ کو قتل بھی کرنا چاہتے ہیں۔این بی سی نیوز کے مطابق پٹمین نے کہا کہ ٹرمپ کے حامی انتہا پسند جنہوں نے ماضی میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا وہ اب کچھ ارکان پارلیمنٹ کو قتل کرنے کی کوشش میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ انتہا پسند جو بائیڈن کے کانگریس میں ہونے والے خطاب میں یہ اقدام انجام دینا چاہتے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ کے حامی یہ انتہا پسند دھماکے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں حالانکہ ابھی تک بائیڈن کے خطاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔امریکی فوج میں نسل پرستی اور شدت پسندی پھیل گئی، وزارت دفاع کی رپورٹ میں چشم کشا حقائق سامنے آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں امریکی فوج کے اندر شدت پسندوں اور سفید فام نسل پرستوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نسل پرست فوجی اہلکار مقامی شدت پسند تنظیموں سے بھی منسلک ہیں اور کسی بھی وقت سنگین قدم اٹھا سکتے ہیں۔